*جنوبی کشمیر میں جنگلی جانوروں کو پکڑنے کےلئے وائلڈ لائف سرگرم**گزشتہ دو دنوں کے دوران ویری ناگ میں چار ریچھوں کو زندہ پکڑا گیا* سرینگر/19نومبر/سی این آئی// جنوبی کشمیر میں محکمہ وائلڈلائف کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں چار ریچھوں کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر محکمہ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اندھیرے میں بغیر روشنی اور اکیلے میں گھروں سے باہر نکلنے میںگریز کریںاور اگر کسی بھی جگہ کسی جنگلی جانوری کی موجودگی کا پتہ چلے تو فوری طور پر محکمہ کو مطلع کریں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیرمیں جنگلی جانوروں کی موجودہ سے جہاں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں محکمہ وائلڈ لائف اور جنگلات محکمہ نے جنگلی جانوروںکو پکڑنے کی کارروائی شروع کی ہے اس سلسلے میں محکمہ وائلڈ لائف نے کوکاگنڈ اور ویری ناگ علاقوں میں گزشتہ دو دنوں کے دوران 4ریچھوںکو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر فارسٹر شبیر احمد نے لوگوں سے کہا ہے کہ سردیوں کے ایام میں جب جنگلات برف سے بھرے پڑے ہوتے ہیں جنگلی جانورکھانے کی تلاش میں بستیوں کی طرف آتے ہیں اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ اندھیرے میں اور اکیلے اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اگر کسی بھی جگہ کسی بھی جنگلی جانور کو دیکھا جائے تو فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کریں ۔

Comments