*پولیس اور عوام کے مابین تعلقات میں بہتری**کپواڑہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ، لوگوں کی شرکت*سرینگر/23نومبر/سی این آئی// پولیس اور عوام کے مابین تعلقات میں بہتری کیلئے کپواڑہ میں ایک پولیس پبلک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے پولیس سٹیشن کپواڑہ میں ایک عوام دربار کا منعقعد کیا جس میں ہائی ہامہ علاقے کے و ¿وڈی ڈی سی ممبر سنا واللہ خان بی ڈی سی ممبران سرپنچوں ٹرانسپورٹ اور تجارتی انجمنوں سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں نے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل کو ایس پی کی نوٹس میں لایا۔ لوگوں نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھنے کا ایس پی سے مطالبہ کیا کہ منشیات میں ملوث افراد کے خلاف کاراوءہونے چاہئے۔ایس ایس پی یوگل منہاس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اس علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کیلے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گے۔اور اس میں لوگوں کو پولس کا ساتھ بھی ضروری ہے۔تاکہ نوجوان نسل کو اسے بدت سے دور رکھا جاسکے۔دربار میں ایڈیشنل ایس پی کپواڑہ، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر راشد یونس ، ایس ایچ او کپواڑہ وسیم احمد بھی موجود تھے۔

Comments